18 جنوری، 2016، 11:28 AM

شمالی کوریا کا مشروط طور پر جوہری تجربات بند کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا مشروط طور پر جوہری تجربات بند کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے جوہری تجربے بند کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے اورواشنگٹن اورسیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنا بند کردے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری تجربے بند کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے اورواشنگٹن اورسیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنا بند کردے گا۔  شمالی کوریاکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھاکہ اب بھی جزیرہ نماکوریااور شمال مشرقی ایشیامیں امن واستحکام کے قیام کیلیے تمام تجاویزقابل عمل ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ امریکہ سے امن معاہدے اورمشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے ہم اپنے جوہری تجربات کو بند کردیں گے۔ شمالی کوریا کاکہناہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے اورواشنگٹن اور سیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنابندکردے گا۔ ماضی میں پیانگ یانگ کی طرف سے کی گئی ایسی ہی پیشکشوں کو امریکہ  اورجنوبی کوریا مسترد کرچکے ہیں۔

News ID 1861144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha